اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

آمدن سےزائداثاثہ جات کیس: شہبازشریف نےنیب کومطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نیب میں پیش ہوکر مطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں ، نیب کی ٹیم دوبارہ بھی شہبازشریف کوطلب کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے ، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےڈیڑھ گھنٹہ سےزائدتفتیش کی۔

شہبازشریف نےنیب کومطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں ، ذرائع نیب کا کہنا ہے شہبازشریف کی فراہم کردہ دستاویزات کا جائزہ لیا جائےگا، نیب کی ٹیم دوبارہ بھی شہبازشریف کوطلب کرسکتی ہے۔

دوسری جانب شہبازشریف کی گاڑی نے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا، شہباز شریف پیشی کے بعد باہر نکلے تو گاڑی اہلکار کے پاؤں پر چڑھ گئی، زخمی ہونےوالے پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے شہباز شریف نیب میں پہلے بھی متعدد مرتبہ پیش ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف اور ان کے صاحب زادوں حمزہ اور سلمان کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، زیر حراست ملزم شاہد شفیق کے انکشافات پر مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم پر شریف فیملی کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان کروڑوں روپے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں