اسلام آباد (18 جنوری 2026): پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت بھیجی گئی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہا پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے لیے عالمی کوششوں میں بھرپور طور پر شامل رہے گا، پاکستان فلسطین مسئلے کے پائیدار حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حمایت جاری رکھے گا، غزہ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔
ٹرمپ نے 2 مسلم رہنماؤں کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دے دی
گزشتہ روز امریکی صدر نے مصر اور ترکیہ کے صدور کو بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ ترکیہ حکام نے تصدیق کی کہ صدر رجب طیب اردوان کو ٹرمپ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انھیں اس بورڈ کا بانی رکن بننے کی دعوت دی گئی۔
دوسری جانب مصری وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ مصر اس وقت امریکی صدر کی جانب سے صدر عبدالفتاح السیسی کو بھیجی گئی ایک دعوت کا جائزہ لے رہا ہے جس میں انھیں بورڈ میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


