اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے بعد ردالفساد کی کامیابی قوم کی کامیابی ہے، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی جرأت کو سلیوٹ کرتا ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرانشاہ میں 7 ڈویژن ہیڈ کوارٹرز اور پاک افغان سرحد کا دورہ کیا، سینیٹر مشاہد حسین، امیر مقام۔ ملک محمد احمد خان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے، جنرل آفیسر کمانڈنگ 7 ڈویژن میجر جنرل اظہر عباسی نے شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

شہباز شریف نے 7 ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے، تاریخ عالم میں ایسی جنگ کبھی لڑؑی گئی نہ لڑی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاک افغان سرحد کے علاقہ کیٹون کا بھی دورہ کیا، شہباز ششریف کو پاک افغان سرحد کی مینجمنٹ، باڑ لگانے پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے یونس خان اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔

شہباز شریف کے مطابق پاک افغان سرحد پار باڑ لگانے سے دہشت گردی میں کمی آئی، باڑ لگانے کے لیے پنجاب حکومت نے تعاون کیا آئندہ بھی کریں گے، فوجی جوانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے میرانشاہ، پاک افغان سرحد آیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں، کامیابی کی تاریخ بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے لکھی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جوانوں کی قربانیوں کی اقوام عالم میں دوسری مثال موجود نہیں، پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے لیے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے، قوم پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی، پاک دھرتی سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قربانیاں دی گئیں، پاک فوج کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں