تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

”شہباز شریف لازوال دوستی کو پروان چڑھاتے رہیں گے“

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو پروان چڑھاتے رہیں گے۔

چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

لی کی چیانگ نے کہا کہ مشترکہ سیاسی اعتماد کو مضبوط  تر کریں گے، سی پیک کے تحت اعلیٰ معیار کی تعمیر کو فروغ دیں گے، پاکستان اور چین مل کر علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، پاکستان قومی استحکام اور ترقی میں آگے بڑھے گا۔

اس سے قبل چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی پیک پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید آگے بڑھایا جائے اور اسے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت بہترین معیاری ترقیاتی پروگرام کے طور پر اُجاگر کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -