ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

وزیر اعظم کی قوم سے خواتین پر تشدد کے خلاف متحد ہونے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (25 نومبر 2025): وزیر اعظم شہباز شریف نے نوجوانوں، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور اساتذہ سمیت تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلیے متحد ہو جائیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلیے آج منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اس اہم مقصد کو اجاگر کرنے کیلیے پوری دنیا کے ساتھ اپنی آواز اٹھا رہا ہے کیونکہ اس سال کا موضوع ہے خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کیلیے متحد ہو جانا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خواتین پر تشدد نہ صرف انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرے کے امن، سکون، ترقی اور خوشحالی میں بھی بڑی رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین واضح طور پر خواتین کے وقار اور احترام کی ضمانت دیتا ہے اور مساوی حقوق فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے تشدد سے متاثرہ خواتین کیلیے ادارہ جاتی مدد کو یقینی بنانے کیلیے حکومتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کمیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں قومی انسانی حقوق کمیشن، بچوں اور خواتین کے قومی کمیشن شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کے مرکز، خواتین کے پولیس سنٹر، ہیلپ لائنز کے قیام اور تشدد سے متاثرہ خواتین کو مالی اور قانونی مدد فراہم کرنے کیلیے کام کیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں