پیر, جون 8, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (30 اپریل 2026): اینٹی کرپشن کورٹ لاہور نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی ضمانت منظور کر لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد بدعنوانی عدالت لاہور میں صاف پانی کمپنی ریفرنس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان کے وکیل پیش ہوئے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک ہونے کے باعث رابعہ اور ان کے شوہر علی عمران ریفرنس میں اشتہاری ہوئے۔ دونوں نے خود کو احتساب عدالت کے روبرو سرینڈر کیا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ احتساب عدالت نے دائرہ اختیار کی تبدیلی کے باعث عبوری ضمانت اینٹی کرپشن منتقل کی۔

عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور ان کے شوہر علی عمران یوسف کی 4 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

دریں اثنا عدالت نے آئندہ سماعت پر محکمہ اینٹی کرپشن سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

اس سے قبل احتساب عدالت لاہور نے صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف  کی بیٹی اور داماد کے دائمی اور ریڈ ورانٹ معطل کردیئے۔

صاف پانی کمپنی کرپشن کیس : وزیر اعظم کی بیٹی اور داماد کو بڑا ریلیف مل گیا

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں