پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

ایران اور اسرائیل کے تازہ حملوں پر وزیراعظم شہبازشریف کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تشد دمیں اضافہ کمزور جنگ بندی کےخطرات کی واضح یاد دہانی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے ایک دوسروں پر کیے گئے تازہ حملوں پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری کشیدگی کے نتائج خطے اور دنیا کیلئے  ناقابل برداشت ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ برادر ممالک اور شراکت داروں سے مل کر تنازع کے حل  کی کوششیں کر رہے ہیں تنازع کے منصفانہ حل کے حصول کا مقصد قریب ہے اس لیے امن حصول کے قریب پہنچ کر تشدد میں اضافہ تشویشناک ہے۔

جوابی کارروائی کے بعد ایران کا اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان

شہبازشریف نے کہا کہ تمام فریقین  تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں فریقین سے اپیل ہے کہ امن کو ایک اور موقع دیا جائے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کیا جائے، تشدد اور تباہی  کے بجائے امن اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن اور سفارتی کوششوں کی کامیابی کے روشن امکانات موجود ہیں پاکستان خطے میں امن و استحکام ،مذاکرات کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں