جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

شہریار منور نے اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کا نام بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے سائرہ یوسف کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے صنف آہن میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شہریار منور اور سائرہ یوسف نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی اور اپنے ڈراموں اور فلموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے۔

شہریار منور نے کہا کہ انہیں سائرہ یوسف بہت پسند ہیں اور جب انہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو انہیں یقین نہیں آرہا تھا، سائرہ کو اپنے سامنے ہیل، لیدر کوٹ اور اڑتے بالوں میں دیکھ کر سب کو فلمی لگ رہا تھا۔

- Advertisement -

اداکار نے انکشاف کیا کہ سائرہ یوسف کھانا بہت اچھا بناتی ہیں اور ایک بار انہوں نے دعوت پر بلا کر بہت اچھا کھانا کھلایا تھا۔

میزبان نے کہا کہ مسکراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بار آپ شو میں مایا علی کے ساتھ آئے تھے تو ان کی خوب تعریفیں کررہے تھے اب سائرہ یوسف کی تعریفیں کیے جارہے ہیں۔

شہریار منور نے کہا کہ آپ ابھی تک وہیں پھنسے ہوئے ہیں، وقت بدل گیا ہے، تاریخ بدل گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل صنف آہن میں شہریار منور (میجر اسامہ) اور سائرہ یوسف (آرزو) کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، سجل علی، رمشا خان ودیگر شامل ہیں۔

ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی چار اقساط نشر ہوچکی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کی پانچویں قسط ہفتے کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں