کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہوچکی ہے، پی ٹی آئی نے کراچی کا کچرا عامر لیاقت اٹھالیا مگر بدبو تو ڈھک دیتے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ یوتھ کو بےبی اور بوڑھوں کو جوان کہتے ہیں۔
عمران خان نوابشاہ میں جلسہ اور حیدرآباد میں بھی رابطہ مہم کا افتتاح نہیں کرسکے، سندھ میں پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہوچکی ہے، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کراچی سے عارف علوی کی نشست بھی کھو بیٹھے گی۔
ایک سوال کے جواب میں شہلا رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کا کچرا عامر لیاقت اٹھالیا ہے مگر بدبو تو ٹھیک کرلیتے، مریم نواز سے ہمارے لاکھ اختلافات سہی مگر عامر لیاقت کی زبان بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس پیپلزپارٹی دور میں ختم کئے گئے ہیں،۔
شہلا رضا نے کہا کہ میں خود جس گھر میں رہتی ہوں وہ 45سال پرانا اور حکومت کا ہے، میرے گھر کی تزئین وآرائش کیلئے ایک کروڑ روپے منظور ہوئے لیکن ملے نہیں، میرے گھر کی سیوریج کی لائن پھٹی اس کے بھی پیسے نہیں ملے مگر کام خود کرایا۔