کراچی: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی مبینہ شادی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریم شاہ کی اگر شادی ہوئی ہے تو یہ شرعی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہلا رضا کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی ہے، اگر اس نے حقیقت میں شادی کی بھی ہے تو ہمیں حق نہیں پہنچتا کہ ہم اس پر بات کریں۔
مشہور ٹک ٹاکر نے پی پی سے تعلق رکھنے والے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کردیا ہے تاہم حریم شاہ نے مبینہ شوہر کا نام نہیں بتایا۔
رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے نے پی پی ارکان اسمبلی میں کھلبلی مچا دی ہے حریم سے شادی آخر کس نے کی ہے، اراکین ایک دوسرے سے سوالات کرنے لگے ہیں۔
حریم شاہ کی شادی کے دعوے نے کھلبلی مچادی، اراکین اسمبلی پریشان
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر نے اپنے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
یہ دعویٰ جھوٹ ہے یا حقیقت یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ موضوع بحث بن گیا ہے، صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔