ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

شہلا رضا اے آر وائی نیوز کا پروگرام اچانک چھوڑ کر کیوں چلی گئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 جنوری 2026) : پی پی رہنما شہلا رضا اے آر وائی نیوز کا پروگرام اچانک چھوڑ کر چلی گئیں، پروگرام اینکر نے آج اسمبلی میں دیئے گئے ان کے بیان کو دہرایا تو وہ ناراض ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر کی اینکر  نے شہلا رضا کے آج اسمبلی میں دیئے گئے بیان کو دہرایا تو انہوں نے شدید ناراضہ کا اظیار کیا۔

پروگرام اینکر نے سوال کیا تو شہلا رضا نے اسمبلی میں دیئے گئے اپنے بیان کو پروگرام میں توڑ موڑ کر پیش کرنے کا کہہ کر پروگرام سے اٹھ کر چلی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ مجھ پر الزام لگائے گئے اس کا جواب دوں گی، دوسرے مہمانوں کو ٹائم دینے پر بھی شہلا رضا نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

قبل ازیں شہلا رضا نے بتایا کہ اس عمارت کی بنیاد 1980 میں رکھی گئی تھی اس وقت گل پلازہ میں 1021 دکانیں تھیں،2003 میں مزید دکانوں کا اضافہ کیا گیا، 2003میں میئر شپ جماعت اسلامی کے پاس تھی، 2003میں ایم کیوایم حکومت میں تھی جس نے مشرف سے منظوری لی۔

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نے کہا کہ گل پلازہ بہت بڑا سانحہ ہے اس میں یقیناً حکومت کا احتساب بنتا ہے، اس سانحہ پر گھٹیا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق رات 10بج کر 26 منٹ پر آگ کی اطلاع دی گئی ،4 فائر بریگیڈ 10بج کر45 منٹ پر پہنچیں۔

یہ پڑھیں: گل پلازہ کی تمام خبریں

16فائرٹینڈرز ،2باؤزر اور 3اسنارکل کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی تھی، گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پاک بحریہ کو بھی مدد کیلئے بلایا، آگ کی شدت اتنی تھی کہ گورنرسندھ کو پاک بحریہ کو بلانا پڑا۔

’گل پلازہ میں غیرقانونی تعمیرات بانی ایم کیو ایم کے گارڈ ’گوگا‘ نے کروائیں‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں