بگ باس سے شہرت کو بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ شہناز گل کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی اداکارہ شہناز گل کو فوڈ پوائزننگ کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کے مداح ان کی صحت سے متعلق تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔
تاہم آج شہناز گل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کو چہرے پر ماسک لگائے اسپتال سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پر شہناز گل کے مداحوں کی جانب سے ان کی مکمل صحتیابی کے لیے دعائیہ کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
شہناز گل کا کہنا تھا کہ انہیں فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی جس کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا لیکن اب طبیعت بہتر ہے۔
اداکار انیل کپور کی بیٹی اور فلم ’ تھینک یور فور کمنگ‘ کی ’’شریک پروڈیوسر‘‘ ریہا کپور نے اسپتال جا کر شہناز گل کی عیادت کی تھی۔
واضح رہے کہ شہناز گل اپنی فلم ’ تھینک یو فور کمنگ‘ کی پروموشن کے دوران بیمار ہوگئی تھیں۔