بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے گانے کو دل کے قریب قرار دے دیا۔
بگ باس سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی اداکارہ شہناز گل نے حالیہ انٹرویو میں ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے گانے ’میں ہار گئی ہاں‘ سے اپنے جذباتی تعلق کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی میں کبھی تم کے او ایس ٹی ’میں ہار گئیاں‘ میرے دل کے قریب ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی گانے ’میں ہار گئیان‘ کے الفاظ نہیں بلکہ اس کی موسیقی کا ایک حصہ ان کی اپنی زندگی کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ گانے کا یہ خاص حصہ انہیں ان کی شناخت کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ وہ کون ہیں۔
گزشتہ سال 2024 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر کبھی میں کبھی تم پیش کیا گیا جس نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے، ڈرامے میں مرکزی کردار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے نبھایا تھا۔
واضح رہے کہ شہناز گل کے ساتھی اداکار سدھارتھ شُکلا سے تعلق تھا تاہم ستمبر 2021 میں سدھارتھ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، اس صدمے کے بعد شہناز گل کچھ عرصے کے لیے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں۔
سدھارتھ شُکلا کے انتقال کے چند ماہ بعد شہناز گل دوبارہ شوبز میں واپس آئیں اور سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے ڈیبیو کیا۔


