تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

پاکستان تمام انسانیت کے لیے سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے: شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے اقوام عالم کو اپنی قربانیوں کا باور کروانا ہے، پاکستان تمام انسانیت کے لیے سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی اسلام آباد میں ڈرافٹنگ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس لانی ہے۔ دنیا کو بتا دیا ہے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل بہت آگے جائے گا ہم نے نتیجہ دیا ہے، حکومت پی ایس ایل کو مکمل سپورٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام عالم کو اپنی قربانیوں کا باور کروانا ہے، پاکستان تمام انسانیت کے لیے سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔ سفارتکاری سے باور کروانا ہے ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا میں کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی امداد اس لیے بند کی کیونکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، امریکا نے پاکستان کو سالانہ 1.3 بلین ڈالر کی امداد دی۔

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، امریکی جنگ کا خمیازہ مالی و معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہی درکار ہے، امریکی جنگ میں پہلے ہی کافی نقصان اٹھا چکے ہیں، اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔

حکومت کے 100 دن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 100 دن کا پلان اور 6 نکاتی ایجنڈے کے تحت 35 چیزوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

Comments