The news is by your side.

Advertisement

شہریار آفریدی کا دوبارہ ووٹ؛ ریٹرننگ افسر کا اہم فیصلہ

ریٹرنگ افسر نے وزیرمملکت شہریار آفریدی کے دوبارہ ووٹ ڈالنے کی درخواست مسترد کردی۔

سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن شہریار آفریدی نے ووٹ ڈالتے وقت بیلٹ پیپر پر ہندسہ درج ‏کرنے کے بجائے دستخط کردیے، جس کے باعث شہریار آفریدی کاووٹ ضائع ہوگیا۔

جس کے بعد شہریارآفریدی نے پریزائیڈنگ افسر کو خط لکھ کر ووٹ ری کاسٹ کرنےکی ‏درخواست کی ، جس میں کہا کہ طبعیت ناساز تھی ،الیکشن تیاری سے متعلق پارٹی میٹنگ میں ‏نہیں جا سکا، پی او اور عملے نے درخواست کے باوجود ووٹ ڈالنے سے متعلق رہنمائی نہ کی، میں ‏نے بیلٹ پیپر پر ہندسہ درج کرنے کے بجائے دستخط کردیے، مجھے دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی ‏اجازت دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے شہریارآفریدی کودوبارہ ووٹ ڈالنےکی منظوری نہیں دی اور ‏ان کی دوبارہ ووٹ ڈالنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ، ‏عمران خان نے کہا آ پ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں، سب کو طریقہ کار بتایا گیا ‏تھاکہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے ، آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کر دی، آپ کو ‏ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیےتھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں