پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اور آئی جی کی انٹراکورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا۔
ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی نے جسٹس بابر ستار کا عبوری حکم چیلنج کیا تھا۔ جسٹس بابر ستار نے ایم پی او معطل اور توہین عدالت کی کاروائی شروع کر رکھی ہے۔
توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد پر 28 اگست کو فرد جرم عائد ہو گی۔