اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

شہریار چشتی کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہریار چشتی کو کے الیکٹرک کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تحریری طور پر مطلع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شہریار چشتی کو کمپنی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا، اس تقرری کی منظوری بورڈ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی، جس کا مقصد کمپنی کی انتظامی قیادت کو مزید فعال بنانا ہے۔

شہریار چشتی کا بطور چیئرمین تقرر 2 اپریل کو ہونے والے غیر معمولی جنرل اجلاس ( کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ نے اس اہم تبدیلی کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تحریری طور پر مطلع کر دیا ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو بھی اس تقرری سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کی جائیں۔

شہریار چشتی، جو کہ ایشیا پاک انویسٹمنٹس کے سربراہ ہیں، طویل عرصے سے کے الیکٹرک کے انتظامی امور اور ملکیت کے ڈھانچے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کی بطور چیئرمین تقرری کو کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں اور کراچی میں بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں