The news is by your side.

Advertisement

شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں شامل

اسلام آباد: وزیراعظم کی ٹیم کے اہم رکن معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں توسیع کر دی گئی، کمیٹی میں ایک رکن کا اضافہ کر دیا گیا۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا حصہ بن گئے، ان کی شمولیت کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات اور پارٹی کے دستور کے مطابق مرزا شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کو احتساب کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے اور وہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی کرپشن کی داستانیں جابجا میڈیا پر لاتے رہتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں