تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

شہزاد رائے کا ’وائی فائی‘ استعمال کرنے والوں سے دلچسپ سوال

معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے کا ’وائی فائی‘ استعمال کرنے والوں سے کیا گیا دلچسپ سوال وائرل ہوگیا۔

گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے ان دنوں شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کررہے ہیں۔

شہزاد رائے نے بتایا کہ ’میں اس وقت پاکستان کی خوبصورت ترین وادی میں موجود ہوں اور اکثر وادی میں وائی فائی کے سگنلز مسئلہ کرتے ہیں۔‘

انہوں نے سوال کیا کہ ’میں سوچ رہا تھا کہ اگر مرنے کے بعد پتا لگے کہ دوزخ میں وائی فائی ہے اور جنت میں نہیں ہے تو لوگ کہاں رہنا پسند کریں گے؟‘

گلوکار کا یہ مذاق کچھ مداحوں نے پسند کیا جبکہ کچھ صارفین ان کے اس ٹویٹ پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار شہزاد رائے اکثر سماجی معاملات پر اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -