ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

شہزاد رائے نے نازیہ حسن کا گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف گلوکار شہزاد رائے نے گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا زندگی کے چند بول گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نامور گلوکار شہزاد رائے نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا ’زندگی‘ گا رہے ہیں۔

ویڈیو میں شہزاد رائے کو پیانو بجاتے اور نازیہ حسن کا گانا گنگناتے دیکھا جا سکتا ہے۔گلوکار نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خالی کمرے میں محبت بھرے گیت گنگنانے کا الگ ہی مزہ ہے۔

گلوکار نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خالی کمرے میں پیار محبت والے گانے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔‘ شہزاد رائے کی آواز میں نازیہ حسن کے مشہور گانے زندگی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔انہیں 15 برس کی عمر میں گیت ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘ سے شہرت ملی اور 1981 میں ان کا پہلا البم ’ڈسکو دیوانے‘ ریلیز ہوا جس نے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

نازیہ حسن 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں لیکن ان کی سریلی آواز آج بھی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں