تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

رواں سال حج کا خطبہ کون دے گا؟ خطیب کے نام کا اعلان ہوگیا

ریاض: امام کعبہ شیخ بند بلیلہ رواں سال میدانِ عرفات میں حج 1442 ہجری کا خطبہ دیں گے۔

حرمین شریفین کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی نے سرکاری طور پر مسجد الحرام کے خطیب ڈاکٹر بندر بلیلہ کو وقوفِ عرفہ میں خطبے کے لیے  مقرر کردیا، جس کی سعودی فرمانروا نے منظوری دے دی۔

شیخ بندر بلیلہ مسجد نمرہ میں یومِ عرفات کا خطبہ دیں گے، جس کو اردو، عربی سمیت دس سے زائد زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سےحج انتظامات کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں، زائرین کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طبی اقدامات کیے گئے ہیں۔

حرمین انتظامیہ کی جانب سے حج انتظامات کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر ہوگا اور عازمینِ حج کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

حرمین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طوافِ کعبہ کے لیے پچیس ٹریک تیار کیے گئے ہیں، عازمین حج کی خدمت کے لیے دس ہزار افراد مامور ہوں گے، کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کےمطابق مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ کے لیے پانچ ہزار کارکنان کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں، کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

یاد رہے سعودی عرب میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ حج سے متعلق 30 سے زائد اداروں کے تعاون سے اسٹریٹیجک اور آپریشنل منصوبے تیار کیے گئے ہیں، حجاج کرام کے لیے کرونا وائرس سے محفوظ رہائش گاہیں تیار کی گئی ہیں۔

خیال رہے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کو 5 لاکھ سے زائد ‏درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 60 ہزار مقامی شہریوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا گیا۔

عازمین کو سعودی عرب کی جانب سے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہیں جبکہ انہیں پی سی آر بھی دکھانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -