تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دبئی، شیخ حمدان نے اونٹ کو پاس بلایا تو کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے اونٹ کو نام لے کر بلایا تو اونٹ ان کے پاس دوڑا چلا آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے دو اونٹوں کو ’ایمار‘ اور ’فیرس‘ کہہ کر بلایا تو اونٹ ان کے پاس دوڑے چلے آئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ حمدان گاڑی میں موجود ہیں اور اونٹ ان کے پاس آکر چپس لے جاتے ہیں جبکہ ایک اونٹ ان کو پیار بھی کرتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور ایک گھنٹے کے اندر مذکورہ ویڈیو کو تین لاکھ 50 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ حمدان جانوروں سے لگاؤ رکھتے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اونٹوں کو نام لے کر بلاتے ہیں اور اونٹ دوڑے چلے آتے ہیں۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اس سے قبل بھی وہ گھوڑوں، فالکن، کیکڑے کے ساتھ اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -