ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

شیخ حسینہ کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

(17 اکتوبر 2025): بنگلہ دیش میں استغاثہ کے وکلا نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ مفرور سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت دی جائے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے پبلک پراسیکیوٹر نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیلئے سزائے موت کی درخواست کردی، شیخ حسینہ پر 2024 میں ہونے والے مظاہروں کو دبانے کا حکم دینے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے سماعت کے دوران کہا ہم زیادہ سے زیادہ سزا کا مطالبہ کررہے ہیں، معمولی قتل کے لیے سزائے موت ایک معمول ہے۔ ایک ہزار چار سو قتل کیلئے وہ ایک ہزار چار سو مرتبہ پھانسی کی مستحق ہیں۔

تاج الاسلام نےکہا کہ شیخ حسینہ ایک تجربہ کار مجرم ہیں جس نے اپنی درندگی پر کوئی پچھتاوا نہیں دکھایا، ان کا واحد مقصد مستقل طور پر اقتدار میں رہنا تھا۔

برطانوی اخبار نے مودی نواز شیخ حسینہ کے آمرانہ دور سے متعلق دستاویزی فلم جاری کر دی

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق بدامنی کے دوران کم از کم ایک ہزار چار سو افراد ہلاک ہوئے تھے، ان میں سے زیادہ تر سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے تھے۔

حسینہ واجد اپنی برطرفی کے بعد سے ہمسایہ ملک بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں، بنگلہ دیشی عدالتوں نے شیخ حسینہ کے کئی وارنٹ گرفتاری جاری کیے لیکن بھارت نے اب تک ان پرعمل درآمد سے انکار کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں