تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سپرد خاک، ایئرپورٹس پر قومی پرچم سرنگوں

ابوظبی / کراچی : متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا، پاکستان کے ایئر پورٹس پر قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے یواے ای کے صدر کے انتقال پر 13 سے 15 مئی تک پاکستان میں قومی سوگ منایا جارہا ہے۔

مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو ابوظہبی کے البطین قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ان کے عزیز و اقارب اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے شیخ سلطان بن زاید مسجد میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

No description available.

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کے دوران ملک کے ایئرپورٹس پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان سپردخاک - ایکسپریس اردو

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر ملک میں 3 دن عام تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گيا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان جمعہ کے روز انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں