تازہ ترین

شیخ محمد بن زید النہیان یو اے ای کے نئے صدر منتخب

ابوظہبی : یو اے ای کی سپریم کونسل نے متحدہ عرب امارات کے نئے صدرکا انتخاب کرلیا، ان کے چھوٹے بھائی شیخ محمد بن زید النہیان منسد صدارت پر فائز ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کرلیا۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زید کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کیا ہے جو ان کے چھوٹے بھائی بھی ہیں۔ شیخ محمد بن زید نے صدر منتخب ہونے پر سپریم کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی سپریم کونسل کے اعتماد کو سراہتا ہوں، میرے لیے مملکت کی ترقی اور خوشحالی مقدم رہے گی۔

ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے آج صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔61سالہ شیخ محمد بن زید النیہان یو اے ای کے تیسرے منتخب صدر ہیں۔

مزید پڑھیں : شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سپرد خاک، ایئرپورٹس پر قومی پرچم سرنگوں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی جانب سے شیخ محمد بن زاید کیلئے مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -