تازہ ترین

گلوبل ٹیچر ایوارڈ اور 1 ملین ڈالر جیتنے والے کینین استاد کو شیخ محمد کی مبارکباد

دبئی : وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گلوبل ٹیچر ایوارڈ اور دس لاکھ ڈالر جیتنے والے کینین استاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر حقیقت میں تبدیلی ساز ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اساتذہ کےلیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ورکی انٹرنیشنل کی جانب سے دنیا کے سب سے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتنے والے کینین شہری کو خراج تحسین پیش کیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی ساز شخصیت استاد کی ہوتی ہے اور وہ ہی ملکی و قومی ترقی کے علم بردار ہوتے ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کینین ٹیچر پیٹر تبیچی کا نام گلوبل ٹیچر ایوار کے لیے نامزد ہونے کے کچھ دیر بعد ہی مارکباد کا ٹویٹ کردیا تھا۔

دوسری جانب کینین صدر اوہورو کینیاتا نے اعزاز حاصل کرنے پر پیٹر تبیچی کو ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام کینین شہریوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

کینین صدر کا کہنا تھا کہ ’آپ صرف افریقہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کے لیے جذبے کی ایک مثال ہیں‘۔

مزید پڑھیں : پہلی مرتبہ کینین شہری نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اور 10 لاکھ ڈالر اپنے نام کرلیے 

یاد رہے کہ کینین ٹیچر پیٹر تبیچی نے دبئی میں منعقدہ پانچویں ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، کینین ٹیچر پیٹر تبیچی کو ٹرافی اور 10 لاکھ ڈالر انعام سے نوازا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی ملازمت ترک کرنے اور اپنے تنخواہ کا 80 فیصد حصّہ غریب طلبہ خرچ کرنے والے کینین ٹیچر پیٹر تبیچی کو دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم نے بہترین استاد کا ایوارڈ اور ایک ملین ڈالر کا انعام دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -