تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سوشل میڈیا صارفین کےلیے 10 نکات متعارف

ابوظبی : اماراتی وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا صارفین کےلیے 10 نکات شیئر کیےہیں جن پر عمل درآمد کرنا اماراتیوں کےلیے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور ریاست دبئی کے حاکم نے رواں برس ستمبر میں لکھے گئے کھلے خط کے بعد گزشتہ روز سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے دس نکات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے ہیں جن کی پیرو ی اماراتیوں کےلیے ضروری ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

1۔ اماراتی شہریوں کو ایسی شخصیت بنانی ہے جو دوسروں سے بات چیت کرتے وقت متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید اور ان کے اصولوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

2۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اماراتیوں کی شخصیت میں دوسروں سے گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای سے حاصل ہونے والی تہذیب،علم، ثقافت کی عکاسی کرے۔

3۔ ایک ایسی شخصیت جو گستاخانہ، غلیظ اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال نہیں کرتی۔

4۔ ایسی شخصیت جو اپنے گفتگو کے دوران منطق کو استدادلال کا استعمال کرے۔

5۔ ایسی مثالی شخصیت جو اچھی زبان اور خوبصورت تصاویر کی تعریف کرتی ہے اور مثبت خیالات ، ثقافتوں اور معاشروں سے ملاپ کرتی ہے۔

6۔ ایسی شخصیت جو معلومات، خیالات، مشورے شیئر کرکے دوسروں کی مدد کرتی ہے۔

7۔ ایک ایسی شخصیت جو انٹرنیشنل ماحول میں ملوث ہو اور اس کی زبان بھی بولے اور ان کےمسائل حل اور ان کےمستقبل کےلیے مثبت گفتگو کرے۔

8۔ ایک ایسی شخصیت جو خود اعتمادی کے ساتھ اختلافات کو قبول کرتی ہےاور دوسروں کے درمیان پل کاکام کرتی ہے۔

شیخ محمد نے نواں نکتہ یہ بتایا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے اماراتی صارفین ایسی شخصیت اپنائے جو اماراتیوں کی عاجز فطرت اور محبت کی عکاس ہے اور دوسروں کےساتھ محبت و کشادگی سے پیش آتی ہے۔

10۔ ایک ایسی شخصیت جو اپنی قوم کو پسند کرتی ہے اس پر فخر کرتی ہے اور اپنی قوم کےلیے ہمیشہ قربانی دیتی ہے اور قربانی دینے کےلیے تیار رہتی ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حاکمِ دبئی شیخ محمد کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کےلیے رواں برس ستمبر میں کھلا خط جاری کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین یو اے ای کی تصویر کو سوشل میڈیا پر داغدار نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی عزت عوامی استعمال کےکیے نہیں ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افراتفری نے ان کامیابیوں کو نقصان پہنچایا ہے جن کی تعمیر کےلیے ہزاروں ٹیموں نے کام کیاہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے کھلے خط میں مزید کہا تھا کہ ہماری ایک وزارت خارجہ ہے جو یو اےای کی غیر ملکی معاملات میں ہمارے سیاسی نکات کی نمائندگی کرتی ہے، اس کا اہم کام ہماری 448 سالہ طویل اچھی ساکھ کو برقرار رکھنا ہے۔

Comments

- Advertisement -