تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے یواے ای کا بڑا اقدام

دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ایک عالمی مہم کا اجرا کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مہم کو یونائیٹڈ گلوبل امارات کا نام دیا گیا ہے، اس مہم کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری اور قابلیت کو راغب کیا جائے گا اور متحدہ عرب امارات کو ان کیلئے دنیا کا پرکشش ، کثیر جہت ، مسابقتی اور تخلیقی کاروباری مرکز ملک ہونے کی حیثیت سے اجاگر کیا جائے گا۔

یہ مہم عالمی معیار کی صلاحیتوں ، خدمات ، انفراسٹرکچر ، قانونی فریم ورک اور وسائل کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں ، انٹرپرینورز اور پیشہ ورانہ قابلیت کیلئے دستیاب کرے گی۔

نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ‘ یونائیٹڈ گلوبل امارات ‘ کے نام سے بین الاقوامی مہم شروع کررہے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات میں ان ترغیبات اور فوائد کو اجاگر کیا جائے گا جو کہ دنیا بھر کے انٹرپرینورز کیلئے معاون ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے قابلیت اور صلاحیت والوں کو یونائیٹڈ گلوبل امارات کے ذریعے اپنے خواب شرمندہ تعبیر بنانے کی دعوت دی جارہی ہے۔

ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اس نئی اقتصادی مہم کا مقصد متحدہ عرب امارات کو آئندہ کے پچاس برسوں میں دنیا کی مضبوط ترین معیشت کے طور پر مستحکم رکھنا ہے،

یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب متحدہ عرب امارات اپنی پیداوار ، ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سو ترقیاتی اشاریوں میں دنیا کے نمایاں و ممتاز ممالک میں شامل ہے، اسکے اقتصادی استحکام کے فوائد اور کاروبار کیلئے سازگار ترین ماحول ، اسکے اسٹریٹجک محل و وقوع ، مضبوط ترین مالیاتی ذخائر ، وسیع ترین خودمختار ویلتھ فنڈز اور پائیدار حکومتی اخراجات اس کو دنیا میں ممتاز مقام دلاتے ہیں۔

اسکی براہ راست پروازیں دنیا کے ڈھائی سو ممالک کو جاتی ہیں اور عالمی تجارتی نیٹ ورک میں یہ اہم کردار ادا کرتا ہے ، اسکی جہاز رانی کی لائنز دنیا کے چار سو شہروں تک پھیلی ہیں، یہاں چالیس سے زائد فری زونز ہیں جہاں مسابقتی صلاحیت اور فوائد موجود ہیں ، یہ انہیں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مقام بناتے ہیں۔

مزید اہم یہ کہ متحدہ عرب امارات میں افراد ، سرمایہ کاروں اور کارپوریٹس پر انکم ٹیکس لاگو نہیں کیا جاتا ماسوائے تیل کمپنیوں اور غیرملکی بنکوں کی شاخوں کے جبکہ کسٹم ٹیرف بھی صفر سے پانچ فیصد تک ہے۔

Comments

- Advertisement -