تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دبئی حکومت نے غیرملکی سیاحوں کو بالکل مفت بڑی سہولت دے دی

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر غیرملکی سیاحوں کے ویزوں میں ایک ماہ کی مفت توسیع کردی گئی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب میں موجود سیاحوں کے لیے خوش خبری ہے کہ اب وہ اکتیس جنوری تک ریاست میں اپنے قیام کو بڑھا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے وزیراعظم اور حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر وزارتِ داخلہ نے ریاست میں موجود تمام غیرملکی سیاحوں کے ویزوں میں توسیع کردی۔

دبئی حکومت نے سیاحوں کو مشکلات سے بچانے اور اُن کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ویزے میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سال نو کی آمد کے موقع پر دنیا بھر سے سیاح دبئی پہنچے تھے جہاں وہ برج الخلیفہ ، دی پام، دبئی فیسٹیول، گلوبل ولیج اور لامیر میں ہونے والی آتشبازی اور لیز لائٹ شو دیکھیں گے۔

دبئی میں غیرملکی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہوٹلوں میں جگہ ختم جبکہ کمرے نایاب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مالکان نے کمروں کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

دبئی میں قائم 530 سے زائد ہوٹلوں میں 78 فیصد سیاحوں نے بکنگ کروائی ہے، تھری اسٹار اور فور اسٹار ہوٹلوں کے کرایوں میں بالترتیب 450 اور 775 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -