The news is by your side.

Advertisement

شیخ راشد بن المکتوم نماز عید کس مسجد میں ادا کریں گے؟

دبئی: متحدہ عرب امارات کے حاکم اور نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم عیدالاضحیٰ کی نماز زبیل مسجد میں ادا کریں گے۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شیخ محمد اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نماز عید دبئی کی زبیل مسجد میں ادا کریں گے، اس حوالے سے تمام انتظامات کیے جائیں گے۔

دبئی سمیت تمام خلیجی ممالک میں 11 اگست بروز اتوار عیدالضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی، اس ضمن میں نماز عیدین کے اجتماعات بھی منعقد ہوں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مسجد انتظامیہ کے ممبران اور دیگر افراد کو شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی اجازت بھی ہوگی، وہ نماز کے بعد لوگوں کو عید مبارک بھی کہیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں نماز عید کے اوقات                         

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں عید کی نماز صبح 6 بج کر سات منٹ پر ادا کی جائے گی۔

اسی طرح ابوظہبی میں نماز عید 6 بج کر 12 منٹ پر، شارجہ میں 6 بج کر 6 منٹ پر، راس الخیمہ میں 6 بج کر 4 منٹ پر، فجیرہ میں 6 بج کر 4 منٹ پر، عجمان میں 6 بج کر 6 منٹ، آل عین میں 6 بج کر 6 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں