دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور ولی عہد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے والد کی برسی پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیخ راشد کا انتقال 7 اکتوبر 1990 میں ہوا ، والد کی برسی کے موقع پر دبئی کے وزیر اعظم نے اتوار کی شام جذباتی تعزیتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’7 اکتوبر 1990 دبئی نے اپنے باپ کو کھو دیا جو اچھا انجینئر بھی تھا، اُس روز کئی دل ٹوٹ گئے تھے اور بہت سارے لوگوں کو اس بات کا یقین ہی نہیں ہوا کہ وہ اپنے والد سے محروم ہوگئے‘‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’’والد کا سایہ سر سے اٹھا جانا بہت مشکل مرحلہ ہے، کیونکہ اُس کے بعد آپ یتیم ہوجاتے ہیں، باپ ہی اپنے بچے کی زندگی اور کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے، والد کی وجہ سے ہی آج ہمارا ملک برقرار ہے‘‘۔
في مثل هذا اليوم السابع من أكتوبر ١٩٩٠ رحل راشد بن سعيد آل مكتوم..رحل عن دبي والدها ومهندسها..تصدعت برحيله الكثير من القلوب، لم يصدق الكثيرون أن من كان أباً لهم قد رحل..أصعب رحيل هو رحيل الوالد..يجعلك يتيماً..لأنه كان سبباً في وجودك..في حياتك..في نجاحك..سبباً في وجود وطنك pic.twitter.com/JtVBqo0AfF
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) October 6, 2019
یاد رہے کہ دبئی میں شیخ راشد کی برسی کے موقع پر تعزیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔