تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

بلی کی جان بچانے والوں پر راشد المکتوم نے ’درہم‘ کی برسات کردی

دبئی کے حکمران اور اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کی جان بچانے والے 4 نوجوانوں پر درہم کی برسات کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کی جان بچانے والے 4 افراد کے لیے دو لاکھ درہم (90 لاکھ پاکستانی روپے) انعام کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں چار افراد نے عمارت سے لٹکی ہوئی بلی کو چادر کی مدد سے زمین پر گرنے سے بچایا تھا، یہ بلی حاملہ تھی۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چاروں افراد کی تعریف کرتے ہوئے صارفین سے بلی کی مدد کرنے والے افراد کی شناخت کرنے کی اپیل کی تھی۔

خلیجی اخبارکے مطابق چاروں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے، یہ تمام افراد دبئی میں مختلف نوکریاں کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران کے نمائندے نے چاروں افراد سے ملاقات کی اور انہیں فی بندہ 50 ہزار درہم (22 لاکھ روپے سے زائد) کا لفافہ انعام کے طور پر دیا۔

Comments