اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

عوامی مسلم لیگ کے جلسے میں کتنے اخراجات آئے، شیخ رشید کا حیران کُن دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ غازی خان: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میری پارٹی چھوٹی اور غریب ہے اس لیے کم پیسوں میں جلسے منعقد کرتے ہیں، آج کے جلسے میں صرف 20 ہزار روپے کے اخراجات آئے۔

پنجاب کے جنوبی علاقے ڈیرہ غازی خان میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’ڈی جی خان کے عوام وعدہ کریں کہ چوروں کو ووٹ نہیں دیں گے میں اُن کے لیے خود دھرنا دوں گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’7 بار قومی اسمبلی کا ممبر بن چکا اب مجھے کچھ نہیں چاہیے، آئندہ انتخابات کا ساتھ دوں گا، مسلم لیگ ن چار سالہ حکومت کی کارکردگی کا دعویٰ کرتی ہے کہ اُس نے کارخانے لگائے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ 20 ارب ڈالر کی برآمدات رُک گئی ہے‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: نوازشریف کی تقریرسے زیادہ توہین عدالت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث درآمدات 50 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی اور ہر شعبے کا پاکستانی حکمرانوں کے مظالم کا شکار ہے‘۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ’حکمرانوں نے ہمیں غلام سمجھا ہوا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا، جو لوگ غریب ہاریوں سے گنا نہیں خریدیں گے ہم اُس ترازو کو آگ لگادیں گے‘۔

شیخ رشید احمد نے حکومت کو ایک بار پھر اپنی صفیں درست کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’نوازشریف جو عدلیہ کے فیصلوں کو للکار رہے ہیں اُس سے باز رہیں وگرنہ بہت سنگین صورتحال پیدا ہوجائے گی‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں