منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

”جس پر فرد جرم لگنی تھی وہ وزیراعظم بننے جا رہا ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس پر فرد جرم لگنی تھی وہ کل صبح وزیر اعظم بننے جا رہا ہے۔

اپنی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج آپ کو بتانا چاہتا ہوں یہ میری 16ویں وزارت ہے، پورے پاکستان کو پتہ ہے راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان سے آخری بات کی ہے کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دو، میں عمران خان کی قیادت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں، میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرو اور ایمرجنسی لگاؤ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تیاری کر لیں، اس مہینے نقشہ بدلے گا، لندن ایون فیلڈ کے باہر چوروں کے خلاف عوام نے مظاہرہ کیا ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی ن لیگ اور ن لیگ پیپلزپارٹی کا نام نہیں سننا چاہتی تھی، امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

شیخ رشید نے کہا کہ امریکی کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم ڈالرز کے لیے اپنی ماں تک بیچ دیتے ہیں، چوروں کے خلاف لال حویلی لال قلعہ بننے جا رہی ہے، غریب چور 10 سال تک ضمانت نہیں ہوتی، اب یہ بڑے چور سب اکٹھے ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہوگئے ہیں، ملک اس طرح نہیں چل سکتا، فوری انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کمشنر کہتا ہے کہ 7 ماہ تک انتخابات نہیں ہو سکتے، بطور سابق وزیر داخلہ کہتا ہوں  کہ ملک میں دہشت گردی کے خطرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ جا کر کہوں گا کہ یہ زرداری چور ہے، لال حویلی سے جیل بھرو کی تحریک چلاؤں گا، عمران خان کو ہٹانے کے لیے سب ایک ہوگئے ہیں، ایک عمران خان کے خلاف سارے اکٹھے ہوگئے ہیں، میں ساری قوم کو عمران خان کے پیچھے کھڑا کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں