ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ختم نبوت ﷺ کے قانون میں‌ ترمیم: عمران خان کو مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم پر عمران خان کو اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیا کیونکہ  مغربی ایجنڈے کے تحت یہ ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی اور اس معاملےکا سب سے بڑا مجرم نوازشریف ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کو نظریہ ضرورت کا جج نہیں ملا اس لیے وہ عدلیہ سے محاذ آرائی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اسمبلی میں غلام چاہیے اس لیے انہوں نے غلاموں کو اسمبلی کے ٹکٹ دیے، میاں صاحب اس قوم کی تباہی اور بربادی کا نشان ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ خورشید شاہ نیب کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے معاملے میں حکومت سے ملے ہوئے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ  ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم پر عمران خان کو اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیا اور 6 دلائل پیش کیے، میں نے عمران خان کو  بتادیا کہ عبوری حکومت کا معاملہ سنگین ہوگا کیونکہ سندھ میں متحدہ اور پی پی نگراں حکومت بنائیں گے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے مغربی ایجنڈے کے تحت ختم نبوتﷺ کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کی گئی، نوازشریف فوج کے حوالے سے بھی آئین میں ترمیم کرنا چاہتے تھے مگر کامیاب نہیں ہوسکے، اگر ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کی گئی تو عوام سڑکوں پر ہوں گے۔

مکمل پروگرام


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں