راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے اس لیے سب باہر بھاگ رہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پتہ نہیں مجھے لیکن کچھ ہونے والا ہے کچھ بڑا ہونے والا ہے، اسی لیے کسی کا پاؤں ٹوٹ گیا ہے کسی کو فریکچر ہو گیا ہے اور کسی کے پیٹ میں درد ہے سب باہر بھاگ رہے ہیں۔
شیخ رشید، 27ویں ترمیم پرفضل الرحمان نے کال دے دی تو حکومت کو لگ پتا جائے گا
شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو میں کہا کہ چین جیسے عظیم ملک کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے اور شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے۔
شیخ رشید نے کہا کہ قوم کا خوف ختم ہوچکا ہم نے بھی 40 دن چلہ کاٹا صحت ابتک ٹھیک نہیں لیکن بزدل آدمی 100 بار مرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔