لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان افسران ریلوے کے مسائل حل کرنے میں ساتھ دیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرلاہور میں اجلاس جاری ہے۔
شیخ رشید احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں نوجوان افسران کی رائے ضروری ہے، نوجوان ریلوے کا مستقبل ہیں، فیلڈ میں کام کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نوجوان افسران ریلوے کے مسائل حل کرنے میں ساتھ دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 2 مال گاڑیاں چلائی ہیں اور مزید کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، غریب مسافروں کو سہولت دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سیٹیاں
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے بجٹ اور ریلوے کے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی سہولت کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ 11 فروری شام 5 بجے وزیر اعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ’وعدہ کرتا ہوں پاکستان میں ریلوں کا جال بچھا دوں گا‘۔