تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ پی ڈی ایم حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکا ہے جو پہلے ہی خالی تھی، ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے، 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔

سابق وفاقی وزیر اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جلد ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں، چور کے لگنے والے نعرے سے خوفزہ وزرا باہر نہیں نکل رہے اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزیا کہا کہ ایک طرف سیلاب تو دوسری طرف حکمرانوں کا عذاب ہے، ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے، تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -