راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی افغانستان کے فرنٹ مین ہیں اور وہ فاٹا انضمام کے معاملے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’محمود خان اچکزئی افغانستان کے فرنٹ مین ہیں اور وہ اپنے حلقے میں صرف شناختی کارڈ کے معاملے پر سیاست کرتے ہیں‘۔
شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ ’فاٹا انضمام کے معاملے میں سب سے بڑی رکاوٹ محمود خان اچکزئی ہیں اور مسلم لیگ ن اپنے اتحادی کی وجہ سے حکومت اس معاملے کو طول دے رہی ہے‘۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ نوازشریف بیٹے سے تنخواہ لینے کے باوجود پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، حسین نواز نے 19 کمپنیاں قائم کیں اور وہ وزیراعظم کے صاحبزادے ہیں تو سرمایہ کاری سے متعلق سوال اٹھانا سب کا حق ہے‘۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے رویے کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، حکومتی کارکردگی دیکھتے ہوئے یہ بات کہتا ہوں کہ عوام مسلم لیگ ن کو دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے بلکہ وہ عمران خان کومنتخب کریں گے اور یہی بڑی تبدیلی کانام ہوگا۔