The news is by your side.

Advertisement

’ہمارے دور میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، آج عدالت میں رپورٹ پیش کروں گا‘

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہے سب اچھا ہے، معاملہ حکومت کےحق میں ہے، ریلوے میں ہمارے دور میں کرپشن نہیں، پہلے کے دور میں ہوئی، آج سپریم کورٹ جارہا ہوں، ریلوے میں کرپشن کی ر پورٹ پیش کروں گا، چیف جسٹس کو بتاؤں گا اب ریلوے میں کوئی کرپشن نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’الیونتھ آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں سیاست سے حکومت بن رہی ہے نہ گر رہی ہے، آج سپریم کورٹ میں ریلوے سے متعلق وضاحت پیش کریں گے، عمران خان کے دور میں کرپشن نہیں بلکہ کابینہ بھی کرپشن سے پاک ہے، عمران خان میں خامیاں ہوسکتی ہیں لیکن کرپشن سے پاک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے نے ایک روپے کی درآمد نہیں کی تو کرپشن کہاں سے ہوگئی، ریلوے کا 40ارب ارب کا خسارہ 32ارب روپے پر لے آئے ہیں، 5سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کریں گے، دوستی بھی نمبرون سے اور دشمنی بھی نمبرون سے کرتا ہوں، نوازشریف کو سزا میرے کیس پر ہوئی اور ایل این جی کیس بھی چل رہا ہے۔

ریلوےخسارہ کیس : سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو کل طلب کرلیا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بطوروزیر مجھے نہیں لگتا ہے کہ گواہی کے لیے مجھے بلایا جائے گا، عدالتیں آزاد ہیں اور قانون اپنی راہ خود بناتا ہے، ہماری ایسی سیاست نہیں کہ عدالتوں سے ٹکراؤ کریں، حکومت کے چلاؤ میں ادارے اور حکومت ایک پیج پر ہیں، عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے میں عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون ریلوے کی زندگی اور موت کا سوال ہے، اداروں سے معاملات ٹھیک چل رہے ہیں، ہمارے پاس ایک دو سال اور مہلت ہے، مہنگائی کے جن کو قابو کرنا ہے، عوام کی ہم سے بہت امیدیں ہیں ہمیں ان پر پورا اترنا ہے، ن لیگ عمران خان کی حکومت کے لیے مسئلے پیدا نہیں کرے گی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی اسی طرح چلیں گی، میں نے کہا تھا آرمی چیف کی مدت کے بل پر دونوں پارٹیاں ساتھ دیں گی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں