جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

شیخ رشید نے آرمی چیف سے اپیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آرمی چیف سے عام معافی اعلان کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیے، اپیل ہے کہ آرمی چیف عام معافی کااعلان کریں۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دو ماہ اہم ہیں، دو ماہ میں قبضہ گروپ کی سیاست کا فیصلہ ہوجائے گا، عید کے بعد قربانی ہوگی، قصائی کا انتظام ہے۔

- Advertisement -

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے سیاست چھوڑدی ہے؟ تو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میں 2 ماہ تک سائیڈ پر ہوں، 2 ماہ میں معاملہ طے ہوجائے گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سابق وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، بہترہیں اب سزائیں دیں اورجان چھڑائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے،30 جون سےسیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ 9مئی واقعے پر سب کہہ رہے کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، بینظیر بھٹو ٹھیک تھیں اس نے فوری ہمیں سزا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں