پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

قوم مشکلات کے باوجود عمران خان کو بہتر سمجھتی ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قوم مشکلات کے باوجود عمران خان کو بہتر سمجھتی ہے، وہ کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم کہیں نہیں جارہے عوام کو ان پر اعتماد ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو اس وقت نقصان پہنچائیں گے تو وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوں گے، وہ کسی صورت کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم ایک بیانیہ لے کر بیٹھے ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے بھاؤ تاؤ چل رہا ہے، وزیراعظم اسی لیے اوپن بیلٹ انتخابات کے لیے آئینی ترمیم لارہے ہیں۔

وزیر ٰداخلہ نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو احتساب کے نام پر ووٹ دیا ہے، احتساب کے لیے وزیراعظم کو سیاسی انقلاب کی بھی ضرورت پڑی تو لائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے فیصلے کررہی ہے سیاسی پتے شو نہیں کررہی، ن لیگ اور فضل الرحمان دوسری طرف کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کی، اپوزیشن اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہتی، پہلے کہا استعفے دیں گے نہیں دئیے، سینیٹ انتخابات میں تمام پارٹیاں حصہ لینے جارہی ہیں، ضمنی انتخابات میں بھی یہ پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں