ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

شیخ رشید نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کو چیلنج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو چلینج کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں داخواست دائر کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی معرفت لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ لگانے کیلیے آئین میں طریقہ کار وضع ہے لیکن نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی میں بدنیتی شامل ہے۔ اعتراضات کے باوجود محسن نقوی کو ہی نگراں وزیراعلیٰ تعینات کیا گیا۔

درخواست گزار شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے لیے بھیجے گئے باقی 3 نام مسترد کرنے کی وجوہات بھی نہیں بتائیں۔ ساری تقرریاں وتبادلے ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کیلیے ہو رہی ہیں۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ سینیئر سیاستدان شیخ رشید کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب روالپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا جس کی تصدیق ان کے بھتیجے راشد شفیق نے کردی ہے۔

راشد شفیق کا کہنا تھا کہ رات ساڑھے 12 بجے شیخ رشید کو آبپارہ پولیس نے صوبہ پنجاب کی حدود میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا۔ پولیس نے گھر کے دروازے توڑے، ملازمین کو زد و کوب کیا اور شیخ رشید کے بیڈ روم میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کو گرفتار کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں اور 2 لائسنس یافتہ کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں