The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کے دور میں بُلٹ ٹرین چلائیں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کےدورمیں ایم ایل ٹوبلٹ ٹرین بھی چلائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان7تاریخ کوچین جارہےہیں، امیدہے وزیراعظم ایم ایل ون فائنل کرکےآئیں گے،جس کے بعد ہم ایم ایل ٹو بھی بنائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بارشوں سے متاثر ٹریک کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش جاری ہے، فضل الرحمان کوغفورحیدری کےزریعےپیغام بھیجا کہ دھرنا کر کے غلطی نہ کرنا، امیدہےفضل الرحمان میری درخواست پر غور کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا نے زبردست بیان دیا کہ کشمیر کے معاملے پر قوم حکومت کے ساتھ ہے، بلاول بچہ ہےعمران خان نےکشمیرپرامت مسلمہ کاکیس لڑا جو ریکارڈ کا حصہ ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی غیر دانش مندانہ فیصلے کر کے پھنس گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بحران سےنکلنےجارہاہے مگر اپوزیشن مایوسی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے، عمران خان کے دورِ حکومت میں ہی بلٹ ٹرین چلائیں گے۔

قبل ازیں شیخ رشید احمد نے مقبوضہ کشمیرکےمحصورین سےاظہاریکجہتی کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے آزاد کشمیر دورے کے تیسرے مرحلے کا اعلان کیا تھا۔

ویڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہناتھا کہ 27 اکتوبر سے راولاکوٹ، تتہ پانی، ہجیرہ اور کوٹلی کے علاقوں کا دورہ کروں گا اور وہاں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کروں گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں