تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شیخ رشید احمد نے بیماری کی تصدیق کردی

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی بیماری کی تصدیق کردی مگر انہوں نے اس حوالے سے زیادہ وضاحت نہیں کی۔

روالپنڈی میں منعقدہ کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے بیمار ہوں البتہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے بالخصوص شہر اقتدار میں شیخ رشید احمد کی بیماری کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے وزیراعظم کچھ روز  آرام کی غرض سے رخصت کی درخواست بھی کی ہے۔

وزیر داخلہ نے پاکستان میں مقیم مسیحی بھائیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسیحی کو آج تک بھیک مانگتے نہیں دیکھا، وہ خود محنت مزدوری سے پیسے کماتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کوئی مسیحی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے، یہاں 70 اسکول اور کالجز کا انتظام مسیحی برادری کے ہاتھ میں ہیں، ہم اسلام آباد میں بھی ایک ایسا ہی اسکول تیار کرنے جارہے ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ  جتنا میراملک ہےاتنا ہی مسیحوں کا بھی پاکستان ہے، میسح برادری کےمسائل نہیں ہیں،میں ہر طرح آپ کیساتھ ہوں۔ شیخ رشید احمد نے مسیحی برادری کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔

Comments

- Advertisement -