site
stats
پاکستان

دو سال میں‌ حکومت تبدیل ہونے سے قیامت نہیں‌ آئے گی، شیخ رشید

sheikh rasheed

اسلام آباد: وزیراعظم کے انتخاب کی دوڑ میں شامل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو قائد ایوان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، دو سال میں حکومت ختم ہونے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے مجھے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے منتخب کیا تاہم یہ معلوم نہیں انہوں نے مجھے منتخب کیوں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرنا آسان اور حکومت کرنا بہت مشکل کام ہے، نوازشریف نے چار سال حکومت کی تاہم اگر حکومتیں 2 سال بعد چلی جائیں کوئی قیامت نہیں آئے گی۔

پڑھیں: شاہد خاقان عباسی ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب

شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ملک میں مہنگی ترین ایل این جی لائے، حکومتی کارکردگی دن بہ دن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور آج ملکی برآمدات 41 سے بڑھ کر 51 فیصد پر آگئی جو انتہائی خطرے کی بات ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومتی 2، 2 سال بعد چلی جائیں مگر جمہوریت اور آئین کا زندہ رہنا بہت ضروری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top