اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ووٹر کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے شیخ رشید کا عوامی انداز، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ووٹر کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے نیا انداز اپنایا جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد اپنے حلقے کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن انتخابی مہم کے لیے عوام میں نکلے تو اسی دوران ایک ووٹر اُن کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ آپ میرے خاطر کیا کرسکتے ہیں۔

تندور پر روٹیاں خریدنے کی غرض سے آئے ووٹر نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ’آپ میرا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا‘۔

- Advertisement -

شیخ رشید احمد نے تندور میں روٹیاں لگائیں اور پکنے کے بعد باہر نکال کر خریدار کو کاغذ میں لپیٹ کر نہ صرف تھمائی بلکہ اپنے ہاتھ سے تندور میں روٹی بھی لگائی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو دیکھ کر عوام کا رش لگ گیا اور سب نے انہیں عام انتخابات میں اپنی حمایت کا یقین دلایا جبکہ تندور والے نے بھی اپنی مشہوری ہونے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ جیسے جیسے عام انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے ملک کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر الیکشن لڑنے والے امیدوار اپنے حلقے کے عوام میں جاکر انہیں ووٹ دینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں