تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سینیٹ انتخابات میں اکثریت ملی تو عمران خان تاریخی فیصلے کرے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر سینیٹ انتخابات میں عمران خان کو اکثریت مل گئی تو وہ بہت اہم اور تاریخی فیصلے کرے گا، انتخابات کے بعد بڑی تبدیلی نظر آئے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں وزارت اطلاعات چلانا آسان تھا کیونکہ پہلے ایک ہی چینل تھا اور لوگ خبر چلانے کے لیے منتیں کرتے تھے‘۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اب تو ہر 10منٹ کے بعد نیا مسئلہ ہوتاہے، اس لیے آج کےدور کے حساب سے خود کو وزارتِ اطلاعات کے قبل نہیں سمجھتا جبکہ مجھے شروع میں وزارتِ اطلاعات کی پیش کش بھی کی گئی اور کہی بار ذمہ داری سنبھالنے کا بھی کہا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  اگر حادثات نہ ہو تو ریلوے کی وزارت بہت آسان ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ وزیرداخلہ بن کر پہلے سے زیادہ انٹرویو دے رہا ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے کا سب کو علم ہے، ایسے بھی لوگ تھے جو ہوٹل میں رہے اور ووٹ ڈالنے نہیں آئے،اپوزیشن کے16ووٹ کم ہوئے تو انہیں لوگوں کو نکالنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا اور سب خاموش ہوگئے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’ شوآف ہینڈہوگیا تو ان کےاگلے نکلنے والے خرچے ختم ہوجائیں گے، عمران خان نے شو آف ہینڈ کا اس لیےکہاہےکوئی نہ بکے اور سب کے سامنے انتخاب ہو، عمران خان کہہ رہےہیں شوآف ہینڈسے انتخاب ہو مگر اپوزیشن اس سے انکاری ہے کیونکہ حزب اختلاف کا وطیرہ ہے کہ وہ عمران خان کی ہر صورت مخالفت کرے، عمران خان نے ووٹ بیچنے والے 20 اراکین کو نکالا تھا، اپوزیشن کو بھی 16 اراکین کو نکال باہر کرنا چاہیے‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ عمران خان کا بہترین بہترین فیصلہ ہے کیونکہ اپوزیشن سمجھتی ہےخفیہ بیلٹ سے ان کو ووٹ مل سکتے ہیں یا پھر وہ اراکین کو توڑ لیں گے، فروری میں میں سینیٹ الیکشن پر کام شروع ہوتا ہے‘۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کو اگر سینیٹ میں بھی اکثریت مل گئی تو وہ اہم اور تاریخی فیصلےکرجائیں گے اور عمران خان بڑی تبدیلی لے کر آئیں گے‘۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اگر استعفے دیے تو یہ خود ہی پھنس جائیں گے کیونکہ عمران خان تو ضمنی انتخابات کے انعقاد کا پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں، اب اپوزیشن بندگلی میں چلی گئی ہے اور ان کےپاس کوئی راستہ نہیں، ویسے بھی استعفے 6 ماہ تک تو منظور نہیں ہوں گے کیونکہ استعفے پارٹی صدر شہباز شریف کے پاس جائیں گے، مسلم لیگ ن کے بہت سارے اراکین قومی اسمبلی نشست چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن استعفوں سےمتعلق بہت بڑا خطرہ مول لے رہی ہے، سب نےاستعفےدیئےتو مشکل پیدا ضرور ہوگی مگر  پیپلزپارٹی سندھ حکومت نہیں چھوڑےگی، میرے نزدیک اپوزیشن کےاستعفےایٹم بم نہیں پُھل جڑی ہیں‘۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’مجھےابھی بھی لگتا ہے کہ ایک دوماہ میں درمیان کاراستہ نکل آئے گا اور اگر ایسا ہوا تو ن سے ش نکلے گی، اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے لوگ استعفے نہیں دیں گے‘۔

نوازشریف کی وطن واپس کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف نے لندن جاکر بڑی سیاسی غلطی کی، حکومت کی پوری کوشش ہےنوازشریف کو واپس لایاجائے مگر برطانیہ کے ساتھ دوطرقہ قیدیوں کےتبادلےکا ابھی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے‘۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اس وقت28سیاست دانوں کی جان کوخطرہ ہے جبکہ اسلام آباد کی 2 سے تین اہم عمارتوں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے، دہشت گردوں کا آج بھی ایک بڑاگروپ پکڑا گیاہے جس کی مزیدتفصیل نہیں بتاسکتا،گرفتار ہونے والے دہشت گرد گروپ سے تفتیش جاری ہے‘۔

انٹرویو کے آخری حصے میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اگر انہوں نے عمران خان سے بات نہیں کرنی تو بتائیں کس سے کرنا ہے،  عمران خان حکومت چھوڑ دےگا مگر انہیں این آراو نہیں دےگا، نیب ترامیم پر کچھ پی ٹی آئی ممبران مان گئےتھے، بہت ساری جگہوں پرعمران خان تابعدارنہیں، یہ بہت غلط تشریح کررہے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -