منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

شیخ رشید کو جیل میں کھانا فراہم نہیں کیا جا رہا، بھتیجا

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشید شفیق کا کہنا ہے کہ جیل میں انہیں کھانا اور دوائی فراہم نہیں کی جا رہی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشید شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید سے ابھی جیل میں ملاقات ہوئی، انہیں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور کسی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔

شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید نظر کمزور ہونے کا چشمہ لگاتے ہیں وہ بھی نہیں دیا جا رہا ہے، وہ زمین پر سو رہے ہیں کوئی مناسب چادر وغیرہ بھی نہیں۔

متعلقہ: مجھے کچھ ہوا تو بلاول اور زرداری ذمہ دار ہوں گے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سابق صدر آصف علی زرداری پر سنگین الزام لگانے کے خلاف کیس میں گرفتار ہیں۔ انہیں ہفتے کے روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالیہ جیل بھیجا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں