تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ریلوے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر ڈیم فنڈ میں دیں گے: شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی بڑھائی جانے والی اضافی رقم ڈیم فنڈ میں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے ڈیم فنڈ میں 10 کروڑ روپے سالانہ جمع کروائے گی۔ 100 روپے کے ٹکٹ پر ایک روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 100 روپے سے زائد مالیت کے ٹکٹوں پر 2 روپے اضافہ ہوگا، ایئر کنڈیشنڈ کار کی ٹکٹوں پر کرایہ میں 10 روپے اضافہ ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حاصل کی گئی رقم ڈیم فنڈز میں جمع کروائی جائے گی، پاکستان ریلوے اور جام شورو کمپنی میں معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے سے ساڑھے 4 ارب روپے ریل کا ریونیو بڑھے گا۔ گوادر کو ریل کا نیا ڈویژن بنا دیا ہے، ملازمین کو 2 اضافی تنخواہیں ملیں گی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ 14 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے، ایک ماہ سے زائد چھٹی والے افسران واپس آجائیں یا استعفیٰ دیں۔ کوئی ٹینڈر وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریلوے اسٹیشنز پر عوام کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، کوئٹہ سے ایران بارڈر تک ٹریک کو بہتر بنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -